تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

مسافروں کا پی آئی اے طیارے میں‌ سوار ہونے سے انکار، خالی جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی: قومی انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 301 بغیر کسی مسافر کے اسلام آباد سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باوجود دو بار لینڈنگ کی کوشش کرنے والی پرواز کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو بیشتر مسافروں نے سوار ہونے سے صاف انکار کردیا۔

کریئو ممبران اور چند مسافروں کے رضا مند ہونے پر پی آئی اے انتظامیہ نے پرواز پی کے 301 کو اسلام آباد سے کراچی کے لیے خالی روانہ کیا، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاز نے 7 بج کر تیس منٹ پر لینڈنگ کی۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ بیشتر مسافروں نے خدشات کے پیش نظر طیارے میں سوار ہونے سے انکار کردیا تھا، جنہیں دوسرے جہاز کے ذریعے کراچی پہنچایا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے حفاظتی اصولوں کے پیش نظر واپسی کا فیصلہ کیا، ماضی اور مستقبل میں کبھی احتیاطی تدابیر پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -