The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے طیارہ حادثہ:‌ لواحقین کو سامان کی واپسی کا عمل شروع

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو سامان کی واپسی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثہ میں مسافروں کے سامان کی واپسی کا آغاز کردیا گیا ہے، سامان کی واپسی کے لئے بین القوامی انشورنس ٹیم کی سرپرستی میں شناخت کا عمل جاری ہے جس کے تحت پی ائی اے نے جاں بحق مسافروں کی قیمتی اشیا اور دیگر سامان لواحقین کے حوالے کررہی ہے۔

ترجمان قومی ایئر لائن نے نمائندہ اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سامان کی شناخت کا عمل 3 دن جاری رہے گا جس کے بعد سامان ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے سنئر افسران 11 سے 13 جولائی تک ٹریننگ سینٹر میں موجود ہوں گے، سامان کی حوالگی بین القوامی مروجہ اصولوں کے مطابق کی جارہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے دن 65 فیملیز نے دورہ کیا جس میں 115 افراد شامل تھے، سامان لواحقین کو اصل شناختی کارڈ اور ضروری کاروائی مکمل کر کے حوالے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 22 مئی جمعۃ الوداع کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں