تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

طیارہ حادثے کی چند لمحے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: پی آئی اے کے طیارے ایئر بس 320 کی حادثے سے چند لمحے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مطابق کراچی ایئرپورٹ کےقریب جناح گارڈن میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی آرہی تھی، طیارہ حادثے سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کو گھروں کے اوپر سے گزر رہا ہے، فوٹیج میں طیارے سے دھواں نکلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

طیارہ لینڈنگ کے ٹائم ویڈیو میں اوپر سے نیچے کی جانب جارہا ہے اور پھر آبادی کی جانب گر کر تباہ ہوجاتا ہے اور آبادی پر گرنے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں‌ 32 افراد جاں‌ بحق ہوگئے، حادثے کی جگہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے اور پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے،سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشد ملک کا ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اےجبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے۔

ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر 4 گھر تباہ ہوئے ہیں ،  طیارہ گرنے کی جگہ کوگھیراؤکرکے مکمل سیل کردیا گیا ۔

Comments

- Advertisement -