تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی، مسافروں کی چیخ و پکار

کراچی: اسلام سے سکھر آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے سکھر آنے والی پرواز پی کے 631 حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں نے چیخ و پکار شروع کردی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھل گیا تھا، کپتان نے باحفاظت طیارے کو لینڈ کرایا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، کوئٹہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 311 سے پرندہ ٹکرایا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچا تھا۔ طیارے کے لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی انجن سے کوئی چیز ٹکرائی جس سے اس کا توازن بگڑا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں