اسلام آباد : ملائیشیا میں طیارے کی ضبطگی کے معاملے پر پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کی باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں کیس خارج کرکے طیارہ پی آئی اے کے حوالےکردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کی ضبطگی کے معاملے پر پی آئی اےاورلیزنگ کمپنی کےساتھ معاملات طے پاگئے ، دونوں کی باہمی رضامندی سے ملائیشیا عدالت میں کیس خارج کرکے طیارہ پی آئی اے کے حوالےکردیا گیا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہازکومسافر پرواز کے طورپرآپریٹ کرکے واپس لےکرآئیں گے، طیارہ واپس لانے کیلئے عملےکو پاکستان سےروانہ کیا جارہاہے، طیارے کی واپسی آئندہ 2 روز میں متوقع ہے۔
یاد رہے پی آئی اے کا 777بوئنگ طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بوئنگ طیارہ لیز کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے پر روکا گیا ، لیز کمپنی کو قابل ادا رقم تقریباً 14ملین ڈالر ہے، عدالتی حکم پر طیارے کو ٹیک آف سے قبل روکا گیا۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے عبد اللہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے طیارے کو یکطرفہ فیصلے کی وجہ سے روک لیاگیا، پی آئی اے کادوسری کمپنی سےقانونی تنازع برطانوی عدالت میں چل رہاہے۔
ترجمان نے مزید کہا طیارہ روکنا ناقابل قبل عمل ہے ، حکومت پاکستان کی معاونت طلب کی ہے، حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ معاملہ سفارتی محاذ پر اٹھایا جائے۔