تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی آئی فلائٹ آپریشن جزوی بحال، دو طیارے جدہ پہنچ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوری طورپربحال ہوگیا، قومی ائیرلائن کے دو بوئنگ طیارے رات گئے جدہ پہنچ گئے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ جانے والے طیاروں کےعملےاورگراؤنڈاسٹاف کاتعلق پی آئی اےہی سے ہے اوردونوں طیاروں پرجدہ میں پھنسے آٹھ سو سے زائد مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

وفاقی حکومت نےفلائٹ آپریشن کی اسلام آباد سےبحالی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اسٹاف کی مثبت سوچ کی قدرکرتی ہے۔

وفاقی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پی آئی اے اسٹاف کی جانب سے بیرون ملک مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کا احساس کرنا قابل تحسین ہے۔

دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیپٹن سہیل بلوچ نے الزام لگایا کہ حکومت پی آئی اے کے ایئرکرافٹ انجینئراورکیبن کرو کو پولیس کے ذریعے ہراساں کررہی ہے، گھروں پرپولیس بھیج کرانہیں زبردستی ڈیوٹیوں پرلایاگیا ہےجوکہ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دریں اثناء ڈی جی رینجرزکی احتجاجی مظاہرےکی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے میڈٰیا ویڈیواوردیگرسی سی ٹی وی فوٹیجزکی مددسےملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تاحال کراچی سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طورپرمعطل ہے اور22 شیڈول پروازیں آج بھی اڑان نہ بھر سکیں۔

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا 12 روز سے احتجاج جاری ہے جبکہ کراچی میں دو فروری کو احتجاج کے دوران ہونے والی فائرنگ کے سبب 3 ملازم جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ملک بھرمیں فلائٹ آپریشن مکمل طورپر بند کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -