کراچی : پی آئی اے نے تو اپنا معیار بلند کرنے کی تگ و دو شروع کردی مگرمسافر نہ سدھر سکے، پی آئی اے پریمئیر سروس کا آغاز 14 اگست کو کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پریمئیر پرواز میں مسافروں کی جانب سے لوٹ مار شروع ہوگئی، مسافروں نے جہاز کے ٹائلٹ میں پڑے لوشن اور دیگر اشیا چوری کرنی شروع کردیں جبکہ جہاز کی سیٹیں بھی گندگی کا ڈھیر بنا دی گئیں۔
نئے سری لنکن لیز جہاز میں مسافروں کو پی آئی اے کی جانب سے لگژری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر مسافر گندگی پھلانے میں لگے ہوئے ہیں ۔
پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی نے ٹوئیٹر پر تصاویر شیئر کرکے مسافروں کے لیے پیغام لکھا ہے کہ وہ اشیاء کی چوری کرنے سے پرہیز کریں اور پریمئیر سروس کو اپنا سمجھ کر استعمال کریں۔
This is how r new A330 lookd like upon arrival in Lon yest. Litter.Lotions stolen. Pax plz take care of #PIAPremier pic.twitter.com/GdZBhCmA00
— Danyal Gilani (@Danyal_Gilani) August 18, 2016
مزید پڑھیں : پی آئی اے پریمیئر سروس کی پہلی پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی
یاد رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) پریمیئر سروس کا افتتاح کیا تھا، پی آئی اے پریمیئر سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ پی آئی اے اور سری لنکن ایئرلائن کے سربراہان بھی شریک تھے۔
#PIAPremier in 4 photos:
New livery,
Awesome IFE,
Elegant Business class
Better trained crew with new uniforms pic.twitter.com/tKJpzWeuLt— Danyal Gilani (@Danyal_Gilani) August 10, 2016
خیال رہے کہ پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے سری لنکن ایئرلائنز سے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر3 ایئربس 330 طیارے حاصل کیے گئے ہیں، یہ طیارے ویٹ لیز پر حاصل کیے گئے ہیں یعنی ان طیاروں کو سری لنکن عملہ ہی آپریٹ کرے گا۔