ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر دھرنا

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دھرنا دے دیا۔

جمعہ کے روز احتجاجی دھرنا پی آئی اے کی پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز یونٹی کے صدر رمضان لغاری ، جنرل سیکرٹری سہیل مختار ،دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

ملازمین کی نجکاری کیخلاف اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھرپور نعرے بازی کی گئی اور مظاہرین نے نجکاری روکنے کیلئے بھرپور جہدوجہد کا اعلان کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نجکاری کے نام پر لوٹ کھسوٹ کو ہر صورت روکا جائے گا اگر نجکاری ناگزیر ہے تو ملازمین کے روزگار کے تحفظ کی بھی یقین دہانی کروائی جائے۔

جنرل سیکرٹری سہیل مختار نے کہا کہ پی آئی اے کا آپریشن بند کرنا پڑا تو وہ بھی کیا جائے گا پاکستان کے تمام اسٹیشنز کراچی لاہور ، کوئٹہ اسلام آباد و دیگر پر بھی احتجاج ہو گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نیلامی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور حکومت کی تیاریاں جاری ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے، یہ نیلامی رواں برس 23 دسمبر کو ہوگی۔ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

پی آئی اے کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے 5 بڑے گروپس پر مشتمل پاکستان کا ایک بڑا کنسورشیم میدان میں آ گیا ہے۔ اس کنسورشیم میں کراچی سے اے کے ڈی سیکیورٹیز اور عارف حبیب، جبکہ پنجاب سے لیک سٹی، فاطمہ گروپ اور سٹی اسکول شامل ہیں، جو 23 دسمبر کو ہونے والی نیلامی میں حصہ لیں گے۔

حکومت نے پی آئی اے کی بولی کی قدر (Bid valuation) کے تعین کے لیے امریکی کمپنی سی بری ایوی ایشن کنسلٹنٹ کو پاکستان بلایا ہے۔ سی بری ایوی ایشن کنسلٹنٹ کمپنی مختلف ایئر لائنز کے 5 ہزار جہازوں کو کنسلٹنسی کی سہولت مہیا کرتی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں