اسلام آباد (28 اپریل 2026): پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئر لائن کے بقیہ 25 فیصد شیئرز کے لیے 45 ارب جمع کرا دیے ہیں۔ جس کے بعد عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے ہیں۔
ترجمان کنسورشیم کے مطابق معاہدے کے تحت 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی جمع کرا دی گئی ہے۔
عارف حبیب کنسورشیم نے 75 فیصد شیئرز پہلے ہی 135 ارب میں خرید لیے تھے، اب مکمل 100 فیصد ملکیت حاصل کر لی ہے اور کنسورشیم کی جانب سے مئی میں پی آئی اے کا کنٹرول سنبھالنے کی توقع ہے۔
عارف حبیب کنسورشیم فوجی فرٹیلائزرز، لیک سٹی، فاطمہ گروپ، عارف حبیب لمیٹڈ، سٹی اسکول اور اے کے ڈی پر مشتمل ایک گروپ ہے۔
حکومت نے نجکاری معاہدے میں کنسورشیم کو بقیہ 25 فیصد شیئرز کی خریداری کا آپشن دیا تھا۔
دریں اثنا عارف حبیب کنسورشیم نے بقیہ 25 فیصد شیئرز کیلیے لیٹر آف کریڈٹ جمع کرا دیا ہے جب کہ اسٹینڈ بائی ایل سی اور بینک گارنٹی نجکاری کمیشن کو سونپ دی ہے۔
عارف حبیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی آئی اے کو جلد ٹیک اوور کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ 28 اپریل آخری تاریخ تھی اور آج باقی شیئرز کیلیے پیشکش بھیج دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن کو کہا ہےایف بی آر سے جہازوں کیلیے این او سی فوری دلوایا جائے۔
پی آئی اے کی نجکاری کے بعد نیا نام اور لوگو؟ بڑی خبر آ گئی!


