The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے نے کرایوں میں خاطرخواہ کمی کردی

کراچی: قومی ایئرلائن ہڑتال سے پریشان صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے اپنے کرایوں میں چھ سے سات ہزار روپے تک کی کمی کردی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی فیصلہ ہڑتال کے دوران نجی ایئرلائنزکی جانب سے کرایوں میں بے تحاشہ اضافے کو نیچے لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہورسے کراچی اورکراچی سے لاہور کا ون وے ٹکٹ سات ہزار پانچ سو جبکہ کراچی سے اسلام آباد کا ٹکٹ سات ہزار روپے ہوگا۔

لاہوراوراسلام آباد سے عمرہ ٹکٹ چون ہزار پانچ سو جبکہ کراچی سے چوالیس ہزارپانچ سو ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں