کراچی: پی آئی اے ملازمین کی نمائندہ یونین کے لئے ریفرنڈم کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، مختلف اعتراضات کے باعث پولنگ کا آغاز ساڑھے تین گھنٹوں کی تاخیر سے ہوا۔
نو سے انیس اپریل تک جاری رہنے والے ریفرنڈم میں ساڑھے7ہزار سے زائد ملازمین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پہلے مرحلے میں آج سے فضائی میزبانوں نے حق رائے دہی کا استعمال شروع کیا ہے۔
ریفرنڈم میں مجموعی طور پر800جبکہ کراچی میں500سے زائد فضائی میزبان ووٹ کاسٹ کریں گے، پولنگ کے لئے کراچی سمیت تمام بڑےائر پورٹس پر پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں : پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، ملازمین تنخواہوں سے محروم
مجموعی طور پر ساڑھے سات ہزار ووٹرز19اپریل تک مرحلہ وار ووٹ کاسٹ کرینگے، جنرل ووٹنگ19اپریل کو جبکہ حتمی نتائج کا اعلان بھی اسی روز شام میں کیا جائے گا، ریفرنڈم میں ائیرلیگ، انصاف فرنٹ، پیپلزیونٹی، یونائیٹڈ ورکرز یونین اور پیاسی حصہ لے رہی ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔