کراچی: قوی ایئرلائن پی آئی اے نے پیرس کے لیے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال کردیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے یورپی ایئرسیفٹی کی جانب سے پابندی کے باعث پیرس کے لیے متبادل آپریشن بحال کردیا، یوم آزادی تقریبات کی مناسبت سے پروازوں کی بحالی برطانیہ، یورپ سے شروع ہوئی تھی۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد کے لیے 260 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی، پرواز پیرس کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے روانہ ہوئی۔
پرواز میں 18 مسافروں نے ایگزیکٹو اکانومی جبکہ 242 مسافروں نے اکانومی کلاس میں سفر کیا، پیرس ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کنٹری منیجر اور اسٹیشن منیجر نے مسافروں کو رخصت کیا۔
مزید پڑھیں: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کا متبادل آپریشن بحال کردیا
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سیفٹی ایجنسی کے تحفظات بہت جلد دور کردئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے متبادل فضائی آپریشن بحال کیا تھا، پی آئی اے کی پہلی پرواز مانچسٹر سے 265 مسافروں کولے کر اسلام آباد روانہ ہوئی تھی۔

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں



