تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

پی آئی اے احتساب عمل، مٹاپے کا شکارملازمین کے گرد گھیرا تنگ

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے غیر قانونی ترقیاں لینے اور مٹاپے کا شکار پائلٹس و فضائی میزبانوں کو برطرف کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے جس کے تحت غیرقانونی ترقیاں لینے، غیرمعیاری پرفارمنس اور مٹاپے کا شکار  پائلٹس و فضائی میزبانوں کو ملازمت سے برطرف کیا جائے گا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے مٹاپے کا شکار  اور نااہل 300 فضائی میزبانوں کی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں مرحلہ وار برطرف کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مختلف ٹیسٹوں میں غیرقانونی طریقے سے پاس کرنے والے 70 اُن پائلٹس کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جن کے خلاف سول ایوی ایشن انسپکشن میں پہلے سے شکایات درج ہیں۔

فہرست کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ترقیاں لینے والے 44 ملازمین کولازمی ریٹائرمنٹ اسکیم کے تحت فارغ کیا جائے گا۔ جن میں افسران، جنرل مینیجرز، ڈپٹی جنرل مینیجرز، اسسٹنٹ مینیجرز سمیت گروپ چار تک کے ملازمین شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پی آئی اے کے انجینئرنگ،  فوڈ سروسز سمیت دیگر شعبوں میں تعینات نااہل اور غیرقانونی کاموں میں ملوث  ملازمین کی چھان بین کے لیے ریکارڈ جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے مطابق 14 ہزار ملازمین سے 7 ہزار ملازمین کو ویس ایس ایس اور لازمی ریٹائرمنٹ اسکیم کے تحت فارغ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں