جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے ٹشو پیپرز کی فروخت کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: باکمال لوگوں کے لاجواب کارنامے، پی آئی اے کے عملے نے ٹشو پیپرز کو بھی نہیں بخشا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک ہیئر ڈریسر شاپ پر پی آئی اے کے پرنٹ کردہ ٹشو پیپرز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین نے مبینہ طور پر خوراک اور پرزہ جات کے بعد ٹشو پیپرز کو بھی نہ چھوڑا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے معروف سیلون پر پی آئی اے کے ٹشو پیپرز استعمال ہورہے ہیں جبکہ سیلون کے مالک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کلو کے حساب سے ٹشو پیپرز بیچتے ہیں اور وہ کافی عرصے سے ٹشو پیپرز خرید رہے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جو بھی ملازم ملوث ہوا اس کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں