تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

پی آئی اے کا برطانیہ کیلیے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری

کراچی: پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، اسلام آبا د سے ہفتے کو دو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 9701مانچسٹر جبکہ دوسری پرواز پی کے 9785 لندن روانہ ہو گی، پی آئی اے اتوار کو بھی بر طانیہ کے لئے دو پروازیں آپریٹ کر ے گی، پی کے 791 اسلام آباد سے بر منگھم دوسری پرواز پی کے 701ما نچسٹر روانہ ہو گی۔

برطانیہ جا نے والی پروازوں پر کیے جانے والے حفاظتی اقدامات بین الاقوامی معیار سے بہت زیادہ بڑھ کر ہیں، پی آئی اے کی تمام پروازیں پاکستان سے مسافروں کو لے کر روانہ ہوں گی اور مسافروں کو بر طانیہ چھوڑ کر خالی طیارے واپس پاکستان آئیں گے۔

پراوازوں کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان سمیت ڈس انفیکشن بھی کی جا ئیں گی۔

پی آئی اے اسلام آباد سے لندن مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے آٹھ پروازیں آپریٹ کرے گی جس کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو خصوصی اجازت دے رکھی ہے۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں