The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے میں ایئرفورس افسران کی تعیناتی کی 3 سالہ مدت ختم ، مزید توسیع کی سفارش

کراچی: پی آئی اے نے ایئرفورس افسران کی تعیناتی کی 3 سالہ مدت ختم ہونے پر مزید توسیع کی سفارش کرتے ہوئے درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں پاک فضائیہ افسران کی تعیناتیوں کی 3سالہ مدت ختم ہوگئی ، جس کے بعد ایئرلائن نے ایئر فورس افسران کی تعیناتی میں مزیدتوسیع کی سفارش کر دی۔

اس سلسلے میں پی آئی اےکی جانب سے توسیع کی درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ ایئرفورس افسران کی تعیناتی میں مزیدایک سال کی توسیع کی جائے، پی آئی اےکوانتظامی امورکےماہرین درکار ہیں۔

پی آئی اے کی درخواست میں ائیر کموڈورجوادظفرچوہدری ، ایئرکموڈورامیرالطاف اوراسکواڈن لیڈرمحمدعدیل کا نام شامل ہیں۔

ائیرکموڈور جواد ظفرچوہدری اور اسکواڈن لیڈرمحمد عدیل کی مدت رواں ماہ ختم ہوگی جبکہ ایئرکموڈورامیرالطاف کی پی آئی اےمیں تعیناتی کی مدت آئندہ ماہ ختم ہوگی۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی سمری پروزیراعظم نےڈیپوٹیشن ملازمین کی منظوری دی تھی ، پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کےاحکامات پرپابندی کی وجہ سےنئی تعیناتیاں نہیں ہوسکتی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں