کراچی: پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک نے ترکی میں فضائی آپریشن کے لیے پاکستانی سفیر سے مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے انقرہ میں پاکستانی سفیر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے اگست میں ترکی کے لیے پروازوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔
ارشد ملک نے کہا کہ فضائی رابطوں کی بحالی ترک ائروناٹیکل اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہے،پی آئی اے نے صبیحہ گوکن انتظامیہ کو شیڈول کی کلیئرنس کے لیے خط لکھا ہے۔
سی ای او پی آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ پروازوں کی شیڈول کلیئرنس میں منظوری کے لیے مدد کرے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے ترک ائیر لائن پیگاسس سے معاہدہ کیا، جو کمرشل پروازوں کے کوڈ شیئرنگ سے متعلق ہے، کرونا کی وجہ سے کوڈ شیئرنگ معاہدے پرعملدرآمد نہ ہوسکا۔