تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

این سی او سی کا بروقت اقدام، کرونا ویکسین کی قلت ختم

اسلام آباد: ملک میں چند روز سے جاری ویکسین کی قلت اپنے اختتام کو پہنچی، چین سے مزید 15 لاکھ کرونا ویکسین پاکستان پہنچا دی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے مزید 15لاکھ سے زائد ویکسین لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی یہ 15 لاکھ خوراکیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وفاقی داراحکومت اسلام آباد لائی گئیں،سائنو ویک ویکسین چین سے خریدی گئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ملک ہے ،مشکل صورت حال چین نے پاکستان میں ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیئے۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

بیان میں این سی او سی کا کہنا تھا کہ صوبے اور وفاقی اکائیوں کو ویکسین فراہمی کیلئےانتظامات مکمل ہیں، حسب ضرورت وفاقی اکائیوں اور صوبوں کو ویکسین فراہم کی جائیگی۔

واضح رہے کہ چند روز کے دوران ملک میں کرونا ویکسین کے قلت کے باعث مشکلات پیش آرہی تھیں، اس ضمن میں وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق سسٹم میں پریشر پیر یا منگل تک حل ہوگا۔

کرونا وائرس کی ویکسین کی قلت کے باعث آج ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن سینٹرز بند ہیں۔

Comments

- Advertisement -