The news is by your side.

Advertisement

جعلی سفری دستاویز پر کینیڈا جانے والے 3 مسافر زیرِ حراست

اسلام آباد : پی آئی اے ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی سفری دستاویز پر کینیڈا جانے والے 3 مسافر کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ٹاسک فورس نے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویز پر کینیڈا جانے والے 3 مسافرکو حراست میں لے لیا، ٹاسک فورس نے تین الگ کاروائیاں کیں ،تینوں مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے781کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو جارہے تھے۔

پی آئی اے کے ٹاسک فورس نے چیک ان کاونٹر سے پہلے مسافروں کے سفری دستاویزچیک کئے تو کینیڈا کے ویزے جعلی نکلے، پی آئی اے ٹاسک فورس نے مزید ری کنفرم کرنے کیلئے ایمیگریشن کی مدد حاصل کی تھی۔

پی آئی اے ٹاسک فورس نے مزید قانونی کاروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے، تینوں مسافروں کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔

ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے پاس برطانیہ کینیڈا اوریورپ جانیوالے مسافروں کے سفری دستاویز اور ان کے ویزے چیک کرنے کیلئے جدید ایڈوانس پسینجر انفارمیشن سسٹم موجود ہے، جس کی مدد سے ان تینوں مسافروں کے ویزے چیک کئے جو جعلی نکلے۔

مزید پڑھیں : جعلی ٹکٹ پر خاتون طیارے سے آف لوڈ

گذشتہ روز پی آئی اے ویجلنس ٹیم نےکراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹکٹ پر سفر کی کوشش ناکام بنا دی تھی، اہلکاروں نے مبینہ جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والی خاتون کو آف لوڈ کر دیا۔خاتون پرواز پی کے 300 سے اسلام آباد جانا چاہ رہی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں