The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید7طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

کراچی : قومی ائیر لائن پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید 7طیارے شامل کرنے اور مزید نئے روٹس میں اضافے کافیصلہ کرلیا ، بیڑے میں مزید طیارے شامل ہونے سے تعداد 37ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے وژن کے تحت پی آئی اے نے بزنس پلان پرعمل شروع کردیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید 7 طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دو ایئر بس 320 طیارے ڈرائی لیز پر آئندہ ماہ بیڑے میں شامل ہوں گے جبکہ مزید5طیارے آئندہ سال پی آئی اےبیڑےمیں شامل ہوجائیں گے، پی آئی اے کے بیڑے میں مزید طیارے شامل ہونے سے تعداد 37 ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چار سال میں پی آئی اے کا فلیٹ45 طیاروں سے زائد پر مشتمل ہوگا۔

دوسری جانب پی آئی اے نے اپنے مزید نئے روٹس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ، ایئربس320 طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے روٹس میں اضافہ ہوگا۔

پی آئی اے سیالکوٹ سے کویت کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی جبکہ دبئی ابوظہبی اور مسقط دوحہ کیلئے بھی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :  وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کو نئے طیاروں کے حصول کی اجازت دے دی

یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پی آئی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئے طیاروں کے حصول کی اجازت دی تھی، سال2023تک مجموعی طور پر12 نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نہ صرف قومی ادارہ بلکہ ملک کی پہچان ہے۔ ماضی کی منافع بخش ائیر لائن اور ہوابازی کے شعبے میں خطے کا سرکردہ ادارہ بد انتظامی اور غفلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں