The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کی کراچی سےخصوصی چارٹرپروازیں چلانے کی تیاریاں شروع

کراچی : پی آئی اے نے کراچی سے خصوصی چارٹر پرواز یں آپریٹ کر نے کی تیاریاں شروع کردیں اور کراچی سے لندن، مسقط اور دبئی کی پروازیں شیڈول کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی نے دنیا کے مختلف ملکوں میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئےکراچی سےخصوصی پرواز یں چلانےکی تیاریاں شروع کر دی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکراچی سےلندن،مسقط،دبئی کیلئے خصوصی پروازیں چلائے گی ،مختلف ملکوں کیلئے خصوصی پروازیں تیرہ اپریل تک جاری رہیں گی۔

پی آئی اے کی جانب سے 7 تا 13 اپریل کا کراچی سے پروازوں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے ، 8اپریل کو ایک لندن سے پی کے 9788 پہنچے گی، 12 اپریل کو کراچی لندن اور مسقط کی 3 پروازیں شیڈول ہیں جبکہ 13 اپریل کو کراچی سے لندن دبئی کی پروازیں بھی شیڈول کردی گئیں۔

اس سے قبل پی آئی اے نے تاشقند، دوشنبے اور بغداد میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہم وطنوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان اور قومی کوآرڈینیشن کمیٹی تمام معلامات کو مانیٹر کر رہے ہیں، دیگر ممالک میں پھنسے مسافروں نے ایک وڈیو پیغام میں حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ وطن واپسی پر مسافروں کو 24 گھنٹے کے لیے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ کیا جائے گا، جہاں ان کا سویب ٹیسٹ لیا جائے گا۔

سی ای او ارشد ملک نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پی آئی اے ہر قومی خدمت میں ایک قدم آگے کھڑی ہوتی ہے، جب بھی ملک کو ضرورت پڑی پی آئی اے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دے گی، فضائی عملہ قومی ہیروز ہیں جو خطرات کے باوجود بیرون ملک بے یار و مددگار ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے مستعد اور سرگرم ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں