اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

پی آئی اے سے برطانیہ جانے والوں کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے انتظامیہ نے برطانیہ میں فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

قومی ایئرلائن نے مانچسٹر کےلیے ایک اور اضافی پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد 11 دسمبر سے ہفتہ وار 3 پروازیں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے جائیں گی۔

واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس پابندی کے محرکات میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والا حادثہ شامل تھا جس کے بعد اس وقت کے وزیر ہوابازی نے پارلیمنٹ میں یہ بیان دیا تھا کہ پی آئی اے نے جعلی لائسنس پر پائلٹ بھرتی کر رکھے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں