پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

ارکان پارلیمنٹ کیلیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قو می اسمبلی و سینٹ اجلاس میں ارکان کی شرکت کو یقنی بنا نےکے لئے پی آئی اے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 365، 11مئی کی صبح آٹھ بجے کراچی سے کو ئٹہ اور کو ئٹہ سے اسلام آباد روانہ ہو گی، خصوصی پرواز کراچی اور کوئٹہ سے 105ارکان قومی وسینیٹ کو لے کر روانہ ہوگی، پی آئی اے ائربس A.320 طیارہ استعمال کرے گی۔

پی آئی اے مکمل ایس او پی پر عمل درآمد کر تے ہوئے جہاز میں سماجی فاصلہ برقرار رکھے گی،کراچی اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر تما م ارکان اسمبلی و سینیٹ کی مکمل طبی جانچ کے بعد بورڈرنگ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے جس میں کرونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور فیصلوں سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت سے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا جبکہ اسمبلی ملازمین کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران عام افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ پارلیمنٹ لارجز میں داخلے کیلئے ایس او پیز بھی تیار کیے جائیں گے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں