پی آئی اے کا ہڑتال سے متاثرہ مسافروں کو رقم واپس کرنے کا فیصلہ -
The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کا ہڑتال سے متاثرہ مسافروں کو رقم واپس کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ ہڑتال کے سبب استعمال نہ ہونے والے ٹکٹس بغیر کسی اضافی چارجز کے واپس لئے جائیں گے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہڑتال سے متاثرہونے والے صارفین کوٹکٹس کی مکمل رقم بغیر کسی اضافی چارجز کے واپس کی جائے گی۔

پی آئی اے کی جانب سے رقم کی واپسی کی یہ اسکیم ملکی اورغیرملکی دونوں اقسام کے ٹکٹس کے لئے ہے اور جیسے ہی آپریشن مکمل بحال ہوگا رقم کی واپسی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے ادارے کی نجکاری کے خلاف ملک بھرمیں جاری احتجاج کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین ملازمین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

سانحے کےبعد ملک بھر میں ملازمین نے ملکی اورغیرملکی فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا جس کے سبب سینکڑوں مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں