اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

نجی شعبہ کو حوالگی سے پہلے پی آئی اے کا بڑا امتحان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نجی شعبہ کو حوالگی سے پہلے پی آئی اے کا انٹرنیشنل آپریشنل اینڈ سیفٹی آڈٹ ہوگا ، یہ سخت ترین بین الاقوامی آڈٹ آئندہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو نجی کنسورشیم کے حوالے کرنے سے قبل ایک بڑے امتحان کا سامنا ہے۔

پی آئی اے کا انٹرنیشنل آپریشنل اینڈ سیفٹی آڈٹ ہونے جا رہا ہے، جسے نجی شعبے کو حوالگی سے قبل ایئرلائن کا سخت ترین بین الاقوامی آڈٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم سیفٹی آڈٹ کے لیے اتوار کو پاکستان پہنچے گی، جبکہ یہ باقاعدہ آڈٹ 8 جون سے شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار پی آئی اے کا ‘رسک بیسڈ آڈٹ’ انتہائی سخت ہوگا، جس میں ایئرلائن کے اندر سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور اس پر عمل درآمد کی باریک بینی سے جانچ کی جائے گی۔

ایاٹا کی ٹیم پی آئی اے کے فلائٹ آپریشنز، انجینئرز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ سمیت تمام شعبوں کی جانچ پڑتال کرے گی، جو پی آئی اے کی حفاظتی امور سے متعلق عالمی درجہ بندی کا فیصلہ کرے گا۔

دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے انٹرنیشنل سیفٹی آڈٹ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ سی ای او پی آئی اے نے تمام شعبہ جات کو ہائی الرٹ پر رہنے اور تیاریاں مکمل رکھنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

تمام محکموں کو ملازمین کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے اور ایئرلائن کی سیفٹی پالیسی کے مینوئل فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں