جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

پی آئی اے کے مسافر’پاک بھارت میچ‘ سے لطف اندوز ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کا جنون زمین سے آسمان تک جاپہنچا ہے‘ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نےانتظام کیا ہے کہ اب فضاؤں میں سفر کرنے والے مسافر بھی کرکٹ سے ہر لمحہ اپ ڈیٹ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے برطانیہ، یورپ، امریکا، کینیڈا اور چین جانیوالی اپنی تمام پروازوں میں آئی سی سی چیمپئنرز ٹرافی میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ سے مسافروں کو میچ سے باخبر رکھے گی۔

پی آئی اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیئر حیات نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ لانگ روٹ پر جانیوالی تمام پروازوں میں بوئنگ777طیاروں کے کپتانوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ دورانِ پرواز اپنے مسافروں کو ہرپندرہ منٹ بعد سیٹلائٹ کمیونکیشن اور ACARSسسٹم کے تحت کرکٹ کی اپ ڈیٹ لیتے رہیں گے تاکہ لانگ روٹ کے مسافر فضاؤں میں بھی میچ سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔


چیمپیئنزٹرافی کا سب سےبڑامقابلہ


یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی2017 کا اہم میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے پاکستان کوکپتان سرفراز احمد، اظہرعلی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی کی خدمات حاصل ہیں۔

اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کابیٹنگ آرڈر مضبوط ہے، ہماراپہلا ہدف بھارت کی ٹیم کو جلدآؤٹ کرنا ہوگا، جبکہ بھارت کے خلاف جدید حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں