تازہ ترین

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد: سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کورونا کی دو خوراکیں لینے والے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر پانچ دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا، مسافروں کو قرنطینہ پی آئی اے کے سعودی عرب میں مقرر کردہ سینٹرز پر کرنا ہوگا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق میاں بیوی اور بچوں کو اکٹھے قرنطینہ کرنے کی اجازت ہوگی، انفرادی طور پر سعودیہ جانے والے مسافروں کو الگ کمروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے مسافروں پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا، ایئرپورٹ سے قرنطینہ سینٹر تک ٹرانسپورٹ کمپنی فراہم کرے گی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر 5 دن سے پہلے قرنطینہ سینٹر ہر گز نہ چھوڑیں، پانچ دن قبل قرنطینہ سینٹر چھوڑنے پر مسافر کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

حکام کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے بعد 24 گھنٹے بعد کورونا ٹیسٹ ہوگا، مسافر وقت سے پہلے قرنطینہ سینٹر میں کمرہ خالی کرنے پر حکام کو مطلع کریں گے۔

علاوہ ازیں قرنطینہ کے چوتھے یا پانچویں دن دوسرا کرونا ٹیسٹ ہوگا، سعودیہ میں قرنطینہ کے دوران مسافروں کو توکلنا ایپ اپ ڈیٹ کرنا ہوگی، مسافروں کو دوران قرنطینہ کھانا فراہم کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں