منگل, جون 16, 2026
اشتہار

پی آئی اے نے یو اے ای کی پروازوں سے متعلق اہم اعلامیہ جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 مارچ 2026): پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کی پروازوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کی سیکیورٹی صورت حال کے باعث 48 گھنٹے کے لیے فجیرہ کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ یو اے ای کے شہر العین کے لیے پروازیں جاری رکھی جائیں گی، اور متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں فی الحال صرف العین کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔

دریں اثنا، لاہور سمیت ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کی آج 92 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، کراچی سے آج دوحہ، کویت، بحرین، ایران اور عراق سمیت دیگر ممالک کی 20 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین، کویت، مسقط کی 28 پروازیں، لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ، بحرین، ابوظبی کی دو طرفہ 18 پروازیں، پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، دبئی، ابوظبی کی دو طرفہ 16 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی 4 پروازیں، سیالکوٹ ایئرپورٹ سے آج دبئی، دوحہ، ریاض اور بحرین کی 6 پروازیں منسوخ کی گئیں، جب کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج بھی مشرق وسطیٰ کی پروازوں کا آپریشن معمول پر ہے۔

پاکستان سے 19 روز میں مشرق وسطیٰ کی مجموعی منسوخ پروازوں کی تعداد 2092 ہو گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں