The news is by your side.

Advertisement

‘پی آئی اے میں ایسی صفائی ہوگی کہ دنیا کی ٹاپ ایئرلائن بن جائیگی’

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں ایسی صفائی ہوگی کہ دنیا کی ٹاپ ایئرلائن بن جائے گی جب کہ چند ماہ میں سول ایوی ایشن کا شمار دنیا کی ٹاپ اتھارٹیز میں ہو گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ خلاف ضابطہ بھرتیوں میں ملوث افراد کا کڑااحتساب ہوگا، ہماراوعدہ ہےلائسنس انکوائری کامعاملہ جلدنمٹادیں گے، چند ماہ میں سی اےاے دنیا کی ٹاپ اتھارٹیز میں آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مارچ2019میں ہم نےایوی ایشن کی نئی پالیسی متعارف کرائی ہے اگر گندے انڈے نکال دیں گے تو بہترین ادارہ سامنے آئےگا، پی آئی اے میں ایسی صفائی ہوگی کہ دنیا کی ٹاپ ایئرلائن بن جائے گی۔

علی زیدی نے کہا کہ 2010سے کپتانوں کے لائسنس کا نیا سسٹم آیا اس عرصے کےدوران لائسنس مشتبہ ،ضلاف ضابطہ پائے گئے ، اس معاملے پر تحقیقات کے بعد54افراد کو گراؤنڈ کیاگیا، اداروں کو تباہ کرنے میں سیاستدانوں کا ہاتھ ہے ،علی زیدی سیاسی اثرورسوخ پر کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسافروں اور عوام کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے اگر کسی بھی پائلٹ میں شک ہے تو اسے گراؤنڈ کر دیا ہے جب کہ لائسنس معاملے پرسی اےاے کے 5 اعلیٰ افسران کو معطل کیاگیا ہے، مشاہداللہ کی پی آئی اے میں ڈرامہ بازی سب کو پتہ ہے مگر سیاسی اثرورسوخ پر کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

اس موقع پر معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےسول ایوی ایشن حکام کوتحقیقات جلدمکمل کرنےکی ہدایت کی ہے، جعلی لائسنس کی منسوخی کابینہ اجلاس میں کی جائےگی ،مشتبہ لائسنس سےمتعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان اتنے قابل تھے جو وزیراعظم کے ساتھ ایئربلیو کے مالک بھی تھے10سال میں پی آئی اے نیچے اور ذاتی کاروبار اوپر چلے گئےیہ سب حکومتی عہدیدار یا خاندان کے کاروبار کی وجہ سے سمجھوتہ ہوتاہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں