جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

پی آئی اے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے17 مئی تک پروازیں چلائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے17مئی تک پروازیں چلائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے17مئی تک پروازیں آپریٹ کرے گی، لاہور سے 2، اسلام آباد سے 7 خصوصی پروازیں برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گی۔

پی آئی اے کی پروازیں پاکستان سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے آپریٹ کی جائیں گی،پہلی پرواز 11 مئی کو اسلام آباد سے لندن جائے گی،دوسری پرواز 12 مئی کو اسلام آباد سے مانچسٹر جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 13 مئی کو پی آئی اے لاہور سے لندن خصوصی پرواز چلائے گی،14مئی کو اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر کے لیے 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی،15 مئی کو لاہور سے مانچسٹر کے لیےخصوصی پروازچلائی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کے لیے 48 گھنٹے فرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی اور اب ان کا کرونا کا فوری ٹیسٹ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 30 اپریل کو دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستان کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں