site
stats
پاکستان

سانحہ آئل ٹینکر، پی آئی اے زخمیوں کو مفت سفری سہولیات مہیا کرے گی

اسلام آباد : ترجمان قومی ایئرلائن نےاعلان کیا ہے کہ احمد پورشرقیہ کے زخمیوں کو کراچی لے جانے کے لیے پی آئی اے مفت ٹکٹ فراہم کرے گی جب کی تیمارداروں کو ٹکٹ میں 50 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے کراچی تک مفت سفری سہولیات مہیا کرے گی جب کہ تیمارداروں کو 50 فیصد فضائی ٹکٹ پررعایت دی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کی بہاولپوراور ملتان انتظامیہ کو متاثرین کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے تاکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے کراچی روانگی میں کوئی مشکل درپیش نہ رہے۔

خیال رہے آج اعلی الصبح کراچی سے لاہور جانے والا آئل ٹینکر احمد پور شرقیہ کے مقام پر ٹائر پھٹنے کے باعث سڑک پر الٹ گیا تھا جس سے آئل لیک ہونے لگا اور سڑک پر پھیل گیا۔

لیک ہونے والے آئل کومقامی افراد نے برتنوں میں جمع کرنا شروع کردیا اور اس دوران لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی دریں اثناء کسی نے سگریٹ جلائی تو زور دار دھماکے سے ٹینکر پھٹ گیا اور 125 سے زائد افراد جل کر خاکستر ہو گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top