پی آئی اے کے ملازمین ملک کو یرغمال نہیں بنا سکتے: خواجہ آصف -
The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کے ملازمین ملک کو یرغمال نہیں بنا سکتے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے احتجاج پرآمادہ ملازمین ملک کویرغمال نہیں بنا سکتے۔

خواجہ آصف نے اعلان کیا کہ قومی ایئرلائن کے لئے جلد ہی اربوں روپے کا بیل آوٗٹ پیکج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ وفاقی حکومت کسی کو بھی پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ سیاسی مفادات کے حصول کے لئے استعمال نہیں کرنے دے گی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے فلائٹ آپریشن بند کئے آج چوتھا دن ہے اور اب تک ایئرلائن
8ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان اٹھا چکی ہے۔

پی آئی ملازمین کی جانب سے کراچی ہیڈ آفس کے باہر اب سے چار روز قبل احتجاج کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے۔ واقعے کے بعد ملازمین نے ملک بھر میں فلائٹ آپریشن بند کردیا اورساتھیوں کے قاتلوں کی گرفتاری اورمطالبات کی منظوری تک فلئٹ آپریشن بند رکھنے کا اعلان کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں