جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مسافرپریشان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین آج دوسرے زور بھی سراپا احتجاج ہیں، دفاترکی تالہ بندی کے باعث مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کااحتجاج آج بروزبدھ دوسرےروزبھی جاری ہے۔

گزشتہ روزکراچی، لاہوراورفیصل آباد سمیت دیگرشہروں میں دفاتراوربکنگ آفس بند رہے جس کے سبب پی آئی اے چیئرمین اوردیگرافسرانآفس نہیں جاسکے اورآج بھی یہی صورتحال ہے۔ افسران نے ایئرپورٹ اورمختلف ہوٹلوں میں ڈیرہ ڈال لیا۔

چیئر مین پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہڑتالوں اوراحتجاج سےمسائل حل نہیں ہوتےاورملازمین کےاس عمل سے پی آئی اے کو شدید نقصان پہنچے گا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہناہے جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رکھیں گے، احتجاجی ملازمین نے دو فروری سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں