پی آئی اے ملازمین وزیراعظم کے تائید یافتہ افرادسے مذاکرات کے لئے تیار، سہیل بلوچ -
The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے ملازمین وزیراعظم کے تائید یافتہ افرادسے مذاکرات کے لئے تیار، سہیل بلوچ

کراچی: پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیراعظم کے تائید یافتہ افراد کے ساتھ بھی مذاکرات کرنے کوتیارہیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ کیپٹن سہیل بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی مصروفیات کے پیشِ نظرملازمین ان کے تائید یافتہ افراد سے بھی مذاکرات کرنے کے لئے تیارہیں اوراس کے لیے کمیٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارکے نام تجویزکیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمرہ زائرین کے لئے خصوصی تعاون کی پیشکش کررہے ہیں، زائرین بھی پی آئی اے اور اس کے ملازمین کی بہتری کے لئے دعا کریں۔

سہیل بلوچ نے پی آئی اے انتظامیہ کو تنبیہہ کی ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے بازرہا جائے جن سے ملازمین ادارے سے متنفرہوں۔

آج صبح پی آئی اے کی خواتین ہوائی میزبانوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے گھروں پرپولیس بھیج کرانہیں ہراساں کیاجارہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں