پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن چوتھے دن بھی معطل، ٹکٹ ہولڈرمسافر پریشان -
The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن چوتھے دن بھی معطل، ٹکٹ ہولڈرمسافر پریشان

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن آج بھی تعطل کا شکارہے، حکومت کا مطالبات تسلیم کرنے سے انکار، مظاہرین بھی ہڑتال جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز آج بھی اڑان نہ بھرسکی اور آج بھی 20 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

حکومت نے مشکلات کا شکار مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایئربلو، شاہین ایئر اور اتحاد ایئر سے عارضی معاہدہ کیا تاہم یہ بھی سود مند ثابت نہ ہوسکا۔

معاہدے کے مطابق ائیربلو کراچی، اسلام آباد، لاہور، جدہ، ریاض، دبئی اورمسقط جانے والے مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرےگی اورشاہین ائیراندرونِ ملک اوراتحاد ائیربیرون ملک کے مسافروں کواپنے جہازوں میں لے کرجائے گی۔

تاہم اندرون ملک سفر کے لیئے کنفرم ٹکٹ پرنجی ائیرلائنز سے سفرکی سہولت کے لیئے کوئی طریقہ کاروضع نہیں کیا گیا۔ نجی ائیرلائن سے بورڈنگ کارڈکے حصول کا کوئی طریقہ کارنہیں بتایاگیا۔ کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافردردرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں۔

کراچی میں پی آئی اے ملازمین کےنجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران اچانک فائرنگ کے سبب تین افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد ملازمین نے ساتھیوں کے قاتلوں کی گرفتاری اورمطالبات کی منظوری تک فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں