The news is by your side.

Advertisement

پلازما سے کرونا وائرس کے علاج کے حوالے سے پی آئی اے کا بڑا اعلان

کراچی : پاکستانی انٹرنیشنل ایئرلائن بھی پلازما سے کورنا وائرس کے علاج کی کوششوں میں شامل ہوگیا، پی آئی اے، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ کیساتھ ملکر یہ خدمات انجام دے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں قومی ایئر لائن بھی اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرنے میں پیش پیش ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے نیشنل انسٹییوٹ آف بلڈ کے ساتھ ملکر پلازما سے کرونا وائرس کے علاج میں معاونت کرے گا۔

ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ اندرون ملک اور بیرونِ ملک پلازما کی ترسیل پی آئی اے بلا معاوضہ کرے گی۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پاکستان کا قومی پرچم بردار ادارہ ہے اور اس مشکل وقت میں اپنے عوام کی مدد کرنے کیلئے این آئی بی ڈی کے ساتھ اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

سربراہ پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کرونا سے صحتیاب ہونے والا پی آئی اے کا عملہ رضاکارانہ طور پر این آئی بی ڈی اور اس کے متعلقہ اداروں میں پلازما عطیہ کرے گا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا پی آئی اے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پلازما کے کلینکل ٹرائل کی کاوش میں پاکستان کی قومی ائیر لائن کی رضا کارانہ شمولیت ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

سربراہ این آئی بی ڈی نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وباء کے خلاف اس جدوجہد میں پی آئی اے پلازما کی ترسیل کر کے ایک عظیم ذمہ داری انجام دے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں