The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کا برطانیہ سے متعلق بڑا فیصلہ

پاکستان کو ریڈ لسٹ نے نکالنے کے بعد پی آئی اےنے برطانیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے خارج کرنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن برطانیہ کے لیے ‏چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کرنے جارہا ہے۔ ‏

پی آئی اے مانچسٹر اور لندن کیلئے اسلام آباد سے پروازیں چلائےگی جو کہ چارٹرڈ کمپنی کے ذریعے آپریٹ کی ‏جائیں گی۔

برطانوی حکومت نے ٹریفک لائٹ سسٹم میں تبدیلی کرتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا ‏ہے۔ برطانیہ کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پاکستان سمیت دیگر 8 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ‏ہے، فیصلے کا اطلاق بائیس ستمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے ٹریفک لائٹ سسٹم متعارف کرایا تھا، جس کے ‏تحت مختلف ممالک کو گرین، امبر اور ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

گرین لسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والوں پر کوئی پابندی نہیں جبکہ امبر لسٹ سے آنے والوں پر گھر ‏میں دس روز قرنطنیہ کی پابندی ہے البتہ جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں ان پر قرنطینہ کی شرط ‏عائد نہیں ہے۔ اسی طرح ریڈ لسٹ سے آنے والوں پر دس روز ہوٹل میں کوارنٹین کی پابندی ہے، اس میں استثنی ‏سفارت کاروں اور انتہائی بیمار افراد کو حاصل ہے۔

حیران کن طور پر بھارت میں کرونا پھیلنے اور بڑی تعداد میں اموات ہونے کے باوجود بھی برطانوی حکومت نے ‏بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے، جس کے بعد وہاں کے عوام نے حکومتی فیصلے پر تنقید شروع کردی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں