The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کا خسارہ کم، حوصلہ افزا مالی نتائج

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے سال 2020 کےمالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

کورونا اور یورپی پابندیوں کے باوجود نتائج حوصلہ افزا رہے اور سال2020 میں پی آئی اے نے ‏‏2.4ارب کا گراس منافع حاصل کیا۔

آپریشن خسارہ 6.1 ارب سےکم ہو کر2020 میں صرف680 کروڑ رہ گیا۔ 11سال بعد آپریشن خسارہ ‏اربوں روپےکی نفسیاتی حدسےنیچےآگیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مجموعی خسارے میں بھی33.7 فیصد کی کمی آئی۔

پی آئی اے کے بڑے روٹس پر بندش کے باعث آمدنی شدید متاثر رہی، آمدنی 36 فیصدکم رہی ‏جس میں 2ماہ کی آپریشن بندش شامل ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں