چیئرمین پی آئی اے عارف حبیب نے کہا ہے کہ فیول پرائز کی وجہ سے پی آئی اے کے اخراجات بڑھیں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں پی آئی اے کی سروس بہتر بنائی جائے اس وقت پورا دنیا بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہے، دعا یہی ہے کہ جنگ ختم ہوجائے تاکہ حالات میں بہتری آسکے۔
انہوں نے کہا کہ دورہِ امریکا میں بھی اندازہ لگایا کہ امریکن بھی حالات سے ناراض ہیں، پی آئی اے کا ماضی تابناک رہا ہے ہمارے لوگ کسی سے کم نہیں ہے اچھے کام کرنے والوں کا پلیٹ فارم دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے بیڑے میں نئے جہاز شامل کرنے جارہے ہیں مرحلہ وار تمام چیزیں مکمل ہونگی لیکن اس سے پہلے سسٹم کو مضبوط بنائیں گے۔


