The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کے غیر معمولی وزنی فضائی میزبانوں کی شامت آگئی

قومی ایئر لائن پی آئی اے میں غیر معمولی طور وزنی عملے کی شامت آگئی۔

چیف ایچ آر آفیسر نے جنرل منیجر فلائٹ سروسز سے موٹے فضائی میزبانوں کی فہرست مانگ لی۔ ان تمام ملازمین کو فہرست کا حصہ بنایا جائے جو مطلوبہ معیار سے زائد وزن رکھتے ہیں۔

پہلے بھی پی آئی اے کے طیاروں پر ڈیوٹیاں دینے والے اوور ویٹ ملازمین کی سرزنش کی جاچکی ہے۔

دبلے ہوجاؤ، پی آئی اے کا موٹاپے کے شکار فضائی میزبانوں کو الٹی میٹم

2جنوری 2019 کو پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروس نے کیبن کریو کو وزن کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام کیبن کریوز ممبران کو30پونڈ تک وزن برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔

موٹے فضائی میزبانوں کو فروری سے جولائی تک5،5پونڈ وزن کم کرنا تھا،30پونڈ سے زیادہ وزنی کیبن کریو ممبران کو طیاروں سے گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں