ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

پی آئی اے کا ڈومیسٹک پروازوں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اندرون ملک فلائٹ آپریشن میں توسیع کرتے ہوئے مزید پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن اور پابندیوں میں پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحالی کی طرف گامزن ہے، پی آئی اے نے کراچی، لاہور ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کے لیے پروازیں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پی آئی اے نے اسلام آباد سے کراچی کے درمیان روزانہ دو پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ لاہور اور کراچی کے مابین روزانہ پرواز چلائی جائے گی۔

پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے دو طرفہ پروازیں بھی بحالی کی طرف گامزن ہے اور دیگر ممالک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ریلیف آپریشن میں جاری ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، وسطی ایشیائی ریاستوں اور عراق کیلئے خصوصی پروازیں کا سلسلہ بھی برقرار ہے اور تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ایس او پیز کے تحت مسافروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں