جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا سینئرعہدوں پر فائز فضائی عملہ بڑی مشکل میں پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے سینئر عہدوں پر کام کرنے افیشیٹنگ فضائی عملے کے عہدے کم دئیے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن نے  فضائی عملے کو کام کر نے سے روکنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ نے پرسر، سینر فلائٹ پر سر، سینر اسٹیورڈ، کے عہدے بھی کم کر دیے جبکہ پی آئی اے میں کیبن کریو کو الاٹ کی گئی فلائٹس یکم نومبر سے منسوخ کردی جائینگی۔

جی ایم فلائٹ سروس نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ یکم نومبر سے فلائیٹ بغیر اسائنمنٹ والے عہدے کے مطابق دی جائے گی جبکہ اضافی الاونس جو ان اسائنمنٹ کی مد میں ادائگیاں بھی ختم کردی جائیں گیں۔

جی ایم فلائٹ سروس کا کہنا ہے کہ نئے روسٹر کی وجہ سے پہلے سے جاری اسائمنٹ اور  الاوئنسس کو ختم کردیا گیا جس کے بعد نئے روسٹر میں کیبن کریو کو عہدے کی مناسبت سے ڈیوٹی لگائی جائیگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں