اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

پی آئی اے کا کاروباری شخصیات کیلیے خصوصی رعایتی پیکیج

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بزنس مینز اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان ‏کر دیا۔

پی آئی اے بزنس مینز کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ بزنس ‏مینوں کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا۔

پی آئی اے اور کراچی چیمبر آف کامرس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ صدر کراچی ‏چیمبرآف کامرس نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی ہرممکن مددکریں گے۔

سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے چیمبر ممبران کو کارپوریٹ نرخ پر کارگو ‏سہولت فراہم کرے گی، کارگو کیلئے پی آئی اےکی خدمات سےاستفادہ کیاجائے جب کہ نئے ‏طیاروں کےحصول کیلئےحکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔

اس موقع پر زبیرموتی والا نے کہا کہ ارشدملک کی قیادت میں پی آئی اےنئی بلندیوں تک پہنچے ‏گی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں