اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

’سر کٹے‘ سیکیورٹی گارڈ کی تصویر نے لوگوں کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ایک دکان کے بعد سیکیورٹی گارڈ کو ڈیوٹی دیتے دیکھا جاسکتا ہے، دکان بند ہے اور گارڈ کرسی پر براجمان ہے۔

تصویر میں حیران کن امر یہ ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کا سر غائب ہے۔

جس زاویے سے تصویر لی گئی ہے اس نے دوسری صورت میں غیرمعمولی تصویر کو دلچسپ نظری وہم میں تبدیل کردیا ہے۔

سر کٹے سیکیورٹی گارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

This sitting man
byu/hdeocampo inconfusing_perspective

ایک صارف نے لکھا کہ میں نے کچھ لوگوں کو کام پر اس طرح سوتے دیکھا ہے۔

دوسرے صارف نے پوچھا کہ ’اس کا سر کہاں ہے؟‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ زوم ان کریں اور آپ اس کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے کہا کہ ’وہ اپنا سر پیچھے کی طرف جھکا رہا ہے لہٰذا آپ اس زاویے سے اسے نہیں دیکھ سکتے۔‘

آپ کے خیال میں تصویر کا دوسرا رخ کیا ہوسکتا ہے؟ کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں