ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

پیکا ایکٹ میں ترامیم دھوکا دہی ہے، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں مجوزہ ترامیم دھوکا دہی ہے، عطا تارڑ نے مسودہ شیئر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

پیکا ترمیمی بل 2025 کا مسودہ سامنے آنے کے بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ میں ترامیم متعارف کرانے کی مذمت کی ہے، پی ایف یو جے نے کہا کہ عطا تارڑ نے مسودہ پی ایف یو جے سمیت سب کیساتھ شیئر کرنے کا وعدہ کیا تھا، وزیراطلاعات کی جانب سے دھوکا کیا گیا۔

صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم غیرمطلوب اور آئین کی روح کیخلاف ہے، ارشد انصاری نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کیساتھ دھوکا کیا گیا، ترامیم میں غیرمرئی ہاتھ ملوث ہے۔

افضل بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترامیم میڈیا، سوشل میڈیا اور صحافی برادری کو دبانے کی دانستہ کوشش ہے۔

پی ایف یوجے نے کہا کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کے آئینی حق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا، پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیکا ایکٹ میں ترمیمی بل کا مسودہ واپس لے۔

صحافی تنظیم نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ ترامیم کو منظور کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ شیئر کیا جائے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے انتباہ دیا گیا کہ ترامیم کا مسودہ واپس نہ لیا گیا تو صحافی برادری ملک گیر احتجاج کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں