تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اتحاد ریل کی تصاویر جاری

اماراتی حکام نے دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی مسافر ٹرین کی تصاویر شیئر کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مسافروں کو آرام دہ سفری سہولیات فراہمی کےلیے حکام نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ٹرین متعارف کرائی ہے، جسے ایرو ڈائنامک ڈیزائن کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

اتحاد ریل کی ان کوچز میں دنیا بھر کی تمام سہولیات مہیا جائیں گی جب کہ بیٹھنے والی سیٹیں بالکل جہاز کی سیٹوں کی طرح ہوں گی۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مسافر ٹرین تمام اماراتی ریاستوں میں چلے گی جس کے بعد دبئی سے ابوظبی تک کا راستہ صرف 50 منٹ میں طے ہوگا۔

خیال رہے کہ اتحاد ریل پروجیکٹ کا آغاز سال 2021 کے اختتام پر کیا گیا تھا جس کی لاگت 50 ارب درہم ہے۔

Comments

- Advertisement -