تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی آئی اے عملے کی روتے بچے کو چپ کرانے کی تصاویر وائرل

کراچی: جہاز میں بعض اوقات کمسن بچے والدین کو تنگ کرتے ہیں، والدین کی جانب سے انہیں چپ کرانے کے لیے مختلف جتن کیے جاتے ہیں۔

اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا جب کمسن بچے نے رونا شروع کردیا تو والدہ پریشان ہوگئیں، فضائی میزبان نے والدہ کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے بچے کو گود میں اٹھا کر چپ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فضائی میزبان توحید نے ماں کی پریشانی دیکھ کر بچے کو چپ کروا کر سلا دیا تھا۔

بچے کو چپ کرانے پر والدہ بھی قومی ایئرلائن عملے کے حسن سلوک کی معترف ہوگئیں۔

پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے دوست پی آئی کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں سوار تھے اور انہوں نے یہ تصاویر مجھ سے شیئر کیں۔

فخر عالم نے بتایا کہ اس پرواز میں ایک بچہ بہت رو رہا تھا جس کی والدہ بہت پریشان ہو گئی تھی اور ان سے بچہ نہیں سنبھل رہا تھا۔

بعدازاں پرواز کے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ توحید نے بچے کو سلانے میں خاتون کی مدد کی۔

سوشل میڈیا پر چیف فلائٹ اٹینڈنٹ توحید کے اس رحم دلانہ قدم کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور ان کے اس مثبت عمل کو سراہا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں