تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹرانسپلانٹ کے بعد ڈیوڈ بینیٹ کا خنزیر کا دل کس وائرس کا شکار ہوا تھا؟

امریکا میں خنزیر کا دل ٹرانسپلانٹ کے ذریعے حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے شخص کی موت کے حوالے سے یہ آپریشن کرنے والے سرجن نے نیا نکتہ پیش کر دیا ہے۔

میری لینڈ میڈیکل سینٹر، جہاں پر یہ سرجری کی گئی، کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ کی موت کے وقت کوئی واضح سبب کی شناخت نہیں ہوئی۔

لیکن اب ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں پہلی بار خنزیر کا دل پانے والے شخص کی موت ممکنہ طور پر دل کے وائرس سے متاثر ہونے کے سبب ہوئی ہے۔

آپریشن کے پیچھے موجود سربراہ سرجن ڈاکٹر بارٹلے گرِیفتھ نے اشارہ دیا ہے کہ ممکنہ طور پر دل پورسین سائٹومیگالو وائرس سے متاثر ہوگا۔

تاریخ رقم: دنیا کا پہلا انسان جسے جانور کا دل کامیابی سے لگا دیا گیا

ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو میگزین کے مطابق ڈاکٹر گرِیفتھ نے 20 اپریل کو ایک ویبینار کو بتایا کہ ان کی ٹیم یہ بات سمجھنے کی کوشش شروع کرنے جارہی ہے کہ ڈیوڈ بینیٹ کی موت کیوں ہوئی، سرجن کے مطابق وائرس شاید وہ کردار ہوسکتا ہے جس نے یہ سب کیا۔

جانور کا دل ٹرانسپلانٹ کروانے والا دنیا کا واحد شخص چل بسا

یاد رہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ کی موت خنزیر کے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ دل لگنے کے دو ماہ بعد 8 مارچ کو ہوئی۔

Comments

- Advertisement -