The news is by your side.

Advertisement

’دو سالہ ’پیہو‘ سے پیار ہوگیا تو واقعہ جاننے کی جستجو ہوگی‘

ممبئی:  بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’پیہو‘ کے پرڈیوسر کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو ایک بار ننھے مرکزی کردار سے پیار ہوگیا تو آپ اس کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں جاننے کی جستجو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ پروڈیوسر سدھارتھ روئے کپور کی نئی آنے والی فلم ’پیہو‘ ہے جس میں ایک ایسی دو سالہ بچی کی کہانی دکھائی گئی جو گھر میں بند ہے اور وہ باہر نکلنا چاہتی ہے۔

فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ اکتوبر میں ریلیز ہوا جس کو صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ’پیہو‘ میں کوئی نامور اداکار موجود نہیں بلکہ اس میں دو سال کی بچی ہی مرکزی کردار ادا کرررہی ہے۔

ایک روز قبل اپنی فلم کی تشہیری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سدھارتھ روئے کا کہنا تھا کہ ’مائرہ وشوکرم نے مرکزی کردار ادا کیا، یہ بچی گھر سے باہر جانا چاہتی ہے مگر اسے کوئی راستہ نہیں ملتا‘۔

ایک سوال کے جواب میں پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ’یہ ضروری نہیں فلم میں کسی بڑے اسٹار کو ہی شامل کیا جائے اور وہ کامیاب ہو، ہم نے ماضی میں بھی ایسی فلمیں بنائیں جس میں کوئی نامور اداکار موجود نہیں تھا اور آئندہ بھی ایسے پروجیکٹس پر کام کریں گے تاکہ شائقین کو اچھی کہانیاں دکھا سکیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم بہت خوش ہیں کہ حقائق پر مبنی واقعے کو فلم بنا کر پیش کیا، ابتدائی دو منٹ دیکھنے کے بعد آپ کو ’پیہو‘ سے پیار ہوجائے گا اور پھر کوشش ہوگی کہ اسے پورا دیکھیں‘۔

فلم پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ’ایک ماہ قبل ریلیز ہونے والے ٹریلر کو 80 لاکھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر دیکھا، شائقین کا اتنا اچھا ردعمل دیا جس کی ہمیں بالکل بھی امید نہیں تھی‘۔

ٹریلر دیکھیں

پیہو ایک ڈرامائی تھرلر فلم ہے جو کی ہدایت کاری کے انجام وینود کپری نے دیے، 16 نومبر کو اسے ریلیز کیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں