منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کوئٹہ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : صوبائی حکومت کی جانب سے شہر بھر میں 10 دن کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم خواتین، بزرگ اور سیکیورٹی اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے دارالحکومت کوئٹہ میں 10 دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش اور اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی امن و امان کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی رپورٹس کی روشنی میں لگائی گئی ہیں جس کا مقصد صوبے میں قائم امن و عامہ کی صورت حال کو برقرار رکھنا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے وضاحت کی ہے کہ ڈبل سواری کی پابندی سے خواتین، بچوں کے علاوہ سیکیورٹی اہلکاروں اور صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے لیے استثنیٰ حاصل ہوگی۔

خیال رہے بلوچستان کے دارالحکومت کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا سامنا رہا ہے تاہم پاکستان کی سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے واقعات پر قابو پاکر دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں